جونئیر ہاکی لیگ، ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن کے فیصلہ کیخلاف پٹیشن خارج کر دی

113

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)کے ریگولیٹری اختیارات کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونئیر ہاکی لیگ منعقد کرنے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے پر مسابقتی کمیشن کی انکوائری اور فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ (پرائیویٹ)لمیٹڈ کی درخواست کو خارج کر دیا ۔سٹرابیری اسپورٹس مینجمنٹ نے مسابقتی کمیشن کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف درخواست دی تھی کہ وہ پاکستان میں جونیئر ہاکی لیگ منعقد کرانا چاہا رہی ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن اس کیلئے این او سی جاری نہیں کر رہی۔ اسٹرابیری اسپورٹس نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل پر ہاکی فیڈیشن کی اجارہ داری ہے اور فیڈریشن کمپنی کو این او سی جاری نہ جاری کر کے کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 3کے تحت اپنی مناپلی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔