میلبرن (اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی لیکن فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تابڑ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے 2بلے توڑ ڈالے۔ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے فلاپ شو پیش کیا۔ ٹیم مکمل 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔میچ میں جہاں بڑے بڑے بلے باز ناکام رہے وہیں نسیم شاہ نے 10ویں نمبر پر مشکل صورتحال میں تیز بیٹنگ کر کے پاکستان کو 200 کا ہندسہ پار کروایا اور 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے4 چھکے بھی لگلائے اور بلے بازوں کو بتا دیا کہ بیٹنگ کیسے کی جاتی ہے۔پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کا غصہ فاسٹ بولر نے بلے پر نکالا اور تابر توڑ بیٹنگ کے دوران 2 بلے توڑ ڈالے۔