جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کرپشن کا سلسلہ نہ رُک سکا، بھاری رشوت کے عوض پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے سفارشی ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، صرف اکتوبر کے مہینے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 9 کروڑ 57 لاکھ سے زائد رقم بھاری رشوت کے عوض منظور نظر ٹھیکیداروں کو جاری کی گئی، مذکورہ ٹھیکیداروں کا کام کا سرزمین پر معائنہ کرنے کے بجائے پی ڈی نے فنڈز جاری کرکے نوازشات کیں، اب تک تک 4 ماہ میں ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 52 کروڑ سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں، لیکن متعدد منصوبوں پر فنڈز کے اجراء کے باوجود کام شروع نہیں کیا گیا۔