مواصلات کا بہترین انفرااسٹرکچر قوموں کی ترقی کا ضامن ہے‘منصورشیخ

100
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ ایم آر کیانی روڈ، آرٹلری میدان تھانہ اور ایوان صدر روڈ کی فٹ پاتھوں پر پیونگ بلاکس اور فلورنگ کے کام کی تکمیل کے بعد افتتاح کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ دور جدیدمیں شہروں کی تعمیروترقی میں نظام مواصلات کاکردار بڑااہم ہے کشادہ اور صاف ستھری شاہراہیں اور فٹ پاتھ نا صرف آمدورفت وضروریات زندگی کی نقل وحمل کو آسان بناتی ہیں بلکہ علاقے کے حسن وخوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی اور میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کے ہمراہ ایم آر کیانی روڈ، آرٹلری میدان تھانہ اور ایوان صدر روڈ کی فٹ پاتھوں پر پیونگ بلاکس اور فلورنگ کے کام کی تکمیل کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ شاہراہوں ودیگر ذرائع مواصلات کا بہترین انفرااسٹرکچر قوموں کی ترقی کاایک بڑا ضامن ہے کشادہ سڑکوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے بلکہ ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ انکی گاڑیوں کی پائیداری بھی برقراررہتی ہے اس اہم ترین مقصد کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ضلع جنوبی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو مستقبل کے تقاضوں کے تحت انکی مضبوطی اور پائیداری کو بنیاد بناتے ہوئے بھرپور اہمیت دی جارہی ہے۔