قطب عالم شاہ بخاری کے عرس پرخدمات انجام دیں گے‘شاہد غوری

21

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امن کا پرچم بلند اور تعصب کو ختم کیا جاسکتا ہے،پاکستان سنی تحریک کے کارکنان نے سید قطب عالم شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پر بھرپور خدمات انجام دیں، محکمہ اوقاف،ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سٹی نے عرس کی سیکورٹی اور زائرین کی سہولیات کیلئے بہترین کردار ادا کیا، PSTکے کارکنوں نے بزرگ زائرین کی مزار اقدس پر حاضری یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت خدمات کی انجام دیں۔