برطانیہ : کیمی باڈینوخ کنزرویٹو پارٹی کی نئی سربراہ منتخب

110
برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی نئی سربراہ کیمی باڈینوخ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 14 سال کی حکمرانی کے بعد جولائی کے انتخابات میں شکست کھانے والی کنزرویٹو پارٹی میں رشی سوناک کی خالی نشست پر سابق وزیر تجارت کیمی باڈینوخ سربراہ منتخب ہوگئیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کے اکتوبر کے دوران ہونے والے انتخابی راؤنڈز کے نتیجے میں جولائی میں مستعفی ہونے والے سابق وزیراعظم کی نشست کے لیے امیدوار کا فیصلہ کیا گیا۔ جیمز کلیورلی، ٹام ٹگنڈہیٹ اور رابرٹ جینرک کے ساتھ مقابلہ کرنے والی باڈینوخ نے 53 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور پارٹی کی پہلی سیاہ فام سربراہ بن کر اپنا نام درج کرا لیا ۔