بچی فاطمہ کا ہلاکت کیس واپس انسداددہشتگردی عدالت خیر پورمنتقل

8

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں رانی پور میں کم سن بچی فاطمہ فرڑو سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کا کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے کیس واپس انسداد دہشتگردی عدالت خیرپور بھیج دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے از خود نوٹس پر سماعت ہوئی جہاں سندھ ہائی کورٹ نے کیس واپس انسداد دہشتگری عدالت خیرپور بھیج دیا،بچی کے والدین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے بچی کی والدہ کاکہناتھا کہ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے گئے ، ہم چاہتے ہیں کیس منطقی انجام تک پہنچے اور ذمے داروں کو سزا ملے ، وکیل کاکہناتھا کہ اس کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس سیشن کورٹ منتقلی کا حکم دیا تھا ،سیشن کورٹ نے اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کو ریفرنس بھیجا تھا ،فاطمہ فرڑو کی 2023 ء میں رانی پور کی حویلی میں تشدد کے بعد ہلاکت ہوئی تھی ،میڈیکل رپورٹس میں بچی سے جنسی زیادتی اور تشدد سے ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔