نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا طیارہ آگرہ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا،تاہم حادثے میں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ ایک سال کے دوران طیارہ گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کا مگ 29 جنگی طیارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان کے ضلع باڑ میر کے قریب معمول کی تربیتی مشق کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تھا۔ اسی طرح 4 جون کو سخوئی 30 ایم طیارہ مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں شراسا گاؤں کے قریب گراتھا۔