بلدیاتی ضمنی انتخابات ‘14نومبر کو کامیابی حاصل کرینگے ‘عبدالرحمان

70

کراچی (پ ر)لانڈھی ہمیشہ سے جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ رہا ہے ۔14 نومبر کو جماعت اسلامی بھاری اکثریت سے وائس چیئرمین کا انتخاب جیتے گی ۔یہ بات یونین کونسل نمبر چھ لانڈھی ٹائون میں جماعت اسلامی کے وائس چیئرمین کے امیدوار عبدالرحمان نے لانڈھی نمبر چھوٹی مارکیٹ ،کرسچن کمپاونڈ ،بھٹونگر میں عوام سے رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اسرار احمد صدیقی ،کونسلر محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر حیدرآباد ی برادری ،شاہجہاں برادری ،برتاب گڑھ برادری ،قریشی برادری اور خٹک برادری نے عبدالرحمان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔عبدالرحمان نے کہا کہ چودہ نومبر حق اور سچ کی کامیابی کا دن ہے عوام ترازو کو کامیاب بنائیں اور علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں ۔