پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناسازی پر انتہائی مایوس کن جواب دیتے صحافی کو جھاڑ پلا دی۔ پشاور میں گفتگو کے دوران صحافی نے کہا کہ مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کر ادیا گیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گے؟۔ جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے صحافی پر غصے کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کیلیے نیک تمنائوں کے اظہار سے انکار کرتے ہوئے صحافی سے کہا کہ اگر آپ کو مریم نواز کی بڑی فکر اور ٹینشن ہے تو اس کے لیے دعا کریں، میں ان کو فالو نہیں کرتا۔