طبیعت میں بہتری، مریم نواز اسپتال سے گھر منتقل

75

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ مریم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروایا گیا تھا۔ مریم نواز کو گلے کے شدید انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے طبی معائنے اور علاج کے بعد معالجین نے مریم نواز کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی تمام سرکاری مصروفیات اور بیرون ملک کا دورہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔