بلوچستان: انسداد پولیو کیلیے وسیع پیمانے پر روڈ میپ تیار کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں مہلک مرض پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے پر بڑی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو 10 روز میں جامع روڈ میپ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس لیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر صوبائی اضلاع میں نیشنل الیکٹرونک امیونائزیشن رجسٹری کا کام فوری طور پر پایے تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
اس ھوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہر بچے تک جی پی ایس کے ذریعے رسائی آسان کردی جائے، پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو مہم کے لیے غیر جانبدارانہ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرائیں گے۔