یاسین ملک کی اہلیہ کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے شوہر  کی صحت کیلیے آواز اٹھانے کا مطالبہ

125
protection

 اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا  ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، یاسین ملک کو جیل میں معالج تک کی سہولت میسر نہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی صحت کے لیےآواز اٹھائیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک بھوک ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت روز بروز خراب ہورہی ہے، جیل انتظامیہ ان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مزید ظلم ڈھا رہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، عالمی ادارے کشمیر پر ظلم دیکھ کر خاموش بیٹھے ہیں، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات جیتنے کے لیے ہندوؤں کو بسانا شروع کردیا ہے، انتخابی فہرستوں میں مقامی لوگوں کے نام نکال کر ہندوؤں کے نام درج کیے گئے ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کی جنگ لڑی جارہی ہے، کشمیریوں کو اپنی جنگ جیتنے کے لیے خود اقدامات کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہورہاہے، روز کئی کئی عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے۔