پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنےکا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،عظمیٰ بخاری

67
Punjab government has no intention

لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی آئی اے کو خریدنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں بولی ہوئی، پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائیٹس کا مسئلہ تو ہے، میاں نواز شریف نے یہ کہیں نہیں کہا پی آئی اے خریدنے جا رہے ہیں، پی آئی اے کو خریدنے کا پنجاب حکومت کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل گورنر سندھ بھی پی آئی اے والے معاملے پر بات کر رہے تھے، کوئی بھی صوبائی حکومت اپنی ایئرلائن کو لانچ کر سکتی ہے، فی الحال صوبہ پنجاب میں ایسی کوئی تجویز نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا، کاروبار کے حالات کو سازگار بنانا حکومت کا کام ضرور ہوتا ہے، کوئی اور یا صوبے اور کاروباری حضرات مل کر ایئرلائن بنائیں تو یہ بھی ٹھیک ہے۔