پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس سے بلند سطح چھوگیا

125
In the history of Pakistan Stock

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز نیا ریکارڈقائم ہوا، جس کے مطابق انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس  کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا جب مارکیٹ میں 854 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 91814 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا شروع ہونے والا سلسلہ جاری رہا اور کاروباری دورانیے کے بندش تک کے ایس ای 100 انڈیکس 1078 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے 91938 پوائنٹس  کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 1202 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 92062 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو بھی پہنچ گیا تھا۔