پشاور: خیبرپختونخوا ( کے پی کے) اسمبلی میں صوبائی وزرا کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل اور شادی ہالوں کو دس بجے بند کرنے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاسم منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے ہر ممبر کو سرکاری گھر نہ ملنے پر دو لاکھ روپے ماہانہ کرائے کے مد میں ملنے کا بل منظور کیا گیا، پشاور میں ذاتی گھر والے وزیروں کو بھی اب دو لاکھ روپے میں مل سکیں گے۔
وزرا کو سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے ایک بار 10 لاکھ روپے ملیں گے اور وزرا تعزین آرائش فنڈز میں قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجٹر بھی خرید سکیں گے، وزرا عہدہ چھوڑنے کے بعد تمام خریدی گئی اشیا محکمہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے پابند ہونگے۔
صوبائی اسمبلی میں شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد پی ٹی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مطابق ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے شادی ہالوں کو 10بجے بند کرنے کا پابند بنایا جائے اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔ ایوان کی جانب سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔