قومی اسمبلی اجلاس میں عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی

250
National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات و اطلاعات عطا تارڑ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن ممبران نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ترمیمی بل کی منظوری کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی گئی اور چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی جانب سے بھی نعرے بازی کی گئی، دونوں جانب سے ارکان نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑلیے، حکومتی اراکین نے وزیراعظم کی نشست کو گھیرے میں لے لیا، اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ’نونو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

اپوزیشن کی فلک شگاف نعرے بازی کے دوران ترمیمی بلز کی شق وار منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔