کشمیر اور فلسطین کے مسائل امن کا تقاضا کرتے ہیں، آرمی چیف

154
Digital world faces threats

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نےعصر حاضر میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر روشنی بھی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کیلیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر (آئی اے پی ٹی سی) کی 28ویں سالانہ کانفرنس میں سی آئی پی ایس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، پاکستان میں پہلی بار سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی نسٹ اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک منعقدہورہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں انڈر سیکریٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز جین پیئر لاکروکس، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، قائم مقام ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، سیکریٹری خارجہ پاکستان اور ریکٹر نسٹ بھی کانفرنس میں موجود تھے۔