مجلس پاکستان یوتھ فورم:آج کا پاکستان پرعزم نوجوان کےعنوان سےسیمینار

313

سعودی عرب کے ریاض شہر میں مجلس پاکستان یوتھ فورم ریاض کے زیر اہتمام آج کا پاکستان پرعزم نوجوان کے عنوان سے پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف موٹیوشنل سپیکر نجیب حنفی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتں ، عزم ، اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ملک کے در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کی آراء سے بہت معاونت مل سکتی ہے مہمان خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ نوجوان سے ہی قوموں کی تقدیریں بدلی ہیں جو وثوق سے کہتا ہوں کہ جماعت اسلامی سے بڑھکر آپ کو کوئی جماعت ایسی نہیں ملے گی جو نوجوانوں کی کردار سازی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ فورم کے صدر محمد ابراہیم جٹ نے کہا کہ یوتھ فورم ریاض ہر طرح کی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ان سب سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کو تعمیری کردار ادا کرنے میں معاونت دینا ہے دیار غیر میں بسنے والے نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اپنی پہچان پیدا کر سکیں اپنے ملک اور قوم کے لیے کردار ادا کر سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے نائب صدر ملک ریاض شاکر اور جنرل سیکرٹری سلیمان بخش نے اپنے خطابات میں کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو اپنے اندر قیادت کے اوصاف پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے نوجوانوں کو عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا تقریب سے ڈاکٹر شعیب بدر ، توصیف احمد، معاذ بن فضل ، بلال حنیف ، بلال خان ۔مجید خان اور دیگر نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس پاکستان یوتھ فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ہی اپنے عزم ایمان اور ہمت محنت کے ساتھ پاکستان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں !!!