جموں و کشمیرکمیونٹی اوورسیزکے تحت یوم سیاہ پرتقریب کا انعقاد

241

جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیزجدہ کی طرف سے جدہ کے لاثانی ریسٹورینٹ میں 27 اکتوبریوم سیاہ کشمیرپرقائم مقام چیئرمیں جے کے سی اوانجینیئرمحمدعارف مغل کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید تھے۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہُ آج ساری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیری مسلمان آزادی کشمیر کے لئے عرصہ دراز سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ اقوام عالم اپنا وعدہ پورا کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ سابق وفاقی وزیرچوہدری شہباز حسین، کشمیرکمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری، چودھری محمد اکرم، سید ریا ض حسین بخاری، محسن غوری، وحید خاکسار، فضل عباس، چودھری تصورحسین، سردارمہتاب اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان سعودی عرب اور سعودی شاہی خاندان کی غیر متزلزل حمایت، او آیٗی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، اورامید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تقریب میں کشمیری اورپاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد اور میڈیا نمائنگان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیرکے شہدا کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی مضبوطی کی دعا بھی کی گیٗ۔ قبل ازیں قاری محمد آصف نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ وائس چیرمین جے کے سی او سردار اشفاق خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے 27 اکتوبر1947 کے قبضے کے حوالے سے گفتکو کا آغاز کیا اور اس دن کی مناسبت سے معلومات سامعین کے سامنے رکھیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ شمروز نےادا کیے۔