سفارتخانہ پاکستان الریاض میں کشمیر بلیک ڈے کی تقریب منعقد کی گئی

256

دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی سفارتخانہ پاکستان الریاض میں 27 اکتوبر کشمیر بلیک ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کرکے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے آزما رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت مظلوم کشمیریوں کی جرات بہادری اور مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکا سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک ان کی مکمل اخلاقی ؛ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا سفیر پاکستان کا کہنا تھا مودی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے پورا کشمیر کئی سال تک جیل کی صورت اختیار کر گیا ہوا ہے لاک ڈاؤن، کرفیو ، سے انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اقوام عالم کی انسان حقوق کی تنظیموں کے لیے یہ سوالیہ نشان ہے تقریب میں کشمیری رہنما سردار محمد رزاق سمیت سفارتخانہ پاکستان کی افسران نے بھی حق خودارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تقریب کے آخر میں ، سفارت خانہ پاکستان کے آفیسر مواحد علی کیانی ، محمد ذوالقرنین ، اور توصیف خاور نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے صدر پاکستان ؛ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھکر سنائے۔