روہتاس قلعہ میوزیم تزوئین و آرائش کے بعد عوام کیلیے کھول دیا گیا

194

  جہلم:آرائش وتزئین اور بحالی کے بعد روہتاس قلعہ میوزیم کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) آثار قدیمہ زاہد عباس ملک کا کہنا ہے میوزیم اب ایک نئے انداز میں زائرین کو روہتاس قلعہ کی ثقافتی اور فن تعمیراتی اہمیت کا تجربہ فراہم کرتا ہے، جسے یونیسکو کے عالمی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔

ڈی جی آثارقدیمہ کا کہنا تھا کہ قلعہ روہتاس میوزیم کی بحالی اور آرائش وتزئین کا کام ڈپٹی ڈائریکٹر آثار قدیمہ اقبال خان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے، میوزیم میں داخلہ تمام زائرین کے لیے مفت ہے۔ میوزیم کی جدید نمائشیں نایاب آثار قدیمہ کو پیش کرتی ہیں جو زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بناتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دوبارہ کھولنے کا عمل پنجاب حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ورثے کی سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کے تاریخی خزینوں کی قدر و قیمت کو بڑھانا ہے۔