ایران: یونیورسٹی میں حجاب کے خلاف احتجاج میں خاتون کا انوکھا اقدام

279

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کی ایک نوجوان خاتون نے سخت اسلامی لباس قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا پردہ اتار دیا ، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا۔

یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز نے خاتون کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد یونیورسٹی ترجمان امیر محبوب نے دعویٰ کیا کہ خاتون ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اسے ممکنہ ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس واقعے کو حکام کی جانب سے لازمی حجاب کی پابندیوں کے خلاف ایک احتجاجی پیغام قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ “یہ اقدام لازمی حجاب کی پابندیوں کے خلاف ردعمل ہے۔

خاتون کے مستقبل کے بارے میں اطلاعات دستیاب نہیں ہیں، تاہم ایران کے روزنامہ ہمشہری نے رپورٹ کیا کہ خاتون کو ذہنی صحت کے مسائل کی بنیاد پر ممکنہ طور پر اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ایران میں حالیہ دنوں میں متعدد خواتین نے حجاب اتار کر سخت اسلامی قوانین کے خلاف احتجاج کیا ہے، جس کی شدت اس وقت بڑھ گئی جب ستمبر 2022 میں اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک نوجوان خاتون کی موت ہوئی تھی۔