وزیراعظم کی برطانیہ کے کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوت

186
empower the youth

اسلام آ باد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برطانیہ کی بااثر اور کاروباری شخصیات کو ملک میں سرمایہ کی ترغیب دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیات کے وفدسے  ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ، کاروباری اور تاجر برادری کو  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔