کلاس روم میں پرائمری ٹیچر کا دلچسپ تجربے نے انٹرنیٹ پر لاکھوں کی توجہ سمیٹ لی

392

دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک خاتون پرائمری ٹیچر کے دلچسپ تجربے نے انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ خاتون ٹیچر نے کلاس روم میں طلبا و طالبات کو بتایا کہ ایک سادہ تجربے کے ذریعے قد کا بالکل درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس تجربے کی وڈیو سوشل میڈیا پورٹل انسٹا گرام پر وائرل ہوئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیچر اپنے دائیں ہاتھ سے پیر کے انگوتھے کو چھوتی ہے اور بائیں ہاتھ کو بلند کرتی ہے جبکہ ایک طالبہ بلیک بورڈ پر چاک سے وہ اُس جگہ نشان لگتی ہے جہاں تک ہاتھ پہنچتا ہے۔ پھر خاتون ٹیچر کھڑی ہوتی ہے اور بلیک بورڈ پر لگائے گئے نشان سے اپنے قد کا موازنہ کرتی ہے۔

یکے بعد دیگرے کلاس روم میں تمام طلبا و طالبات یہی تجربہ دہراتے ہیں اور یہ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں کہ اُن کا بھی قد اُتنا ہی نکلتا ہے جتنی ہاتھ کی رسائی ہوتی ہے۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پورٹلز پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بہت سے صارفین میں اس تجربے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سادہ اور دلچسپ سرگرمیوں سے بچوں یں کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ پروان چڑھتا رہتا ہے۔ بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے لکھا ہے کہ پرائمری کی سطح پر اساتذہ میں جوش و جذبے کا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اٹھتی ہوئی عمر میں بچوں میں بھی غیر معمولی جوش و خروش ہوتا ہے، وہ بہت کچھ سیکھنے خواہش مند ہوتے ہیں۔ ایسے میں اگر اساتذہ مثبت سوچ کے حامل ہوں، اُن کی راہ نمائی اور مدد کریں تو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بہت کچھ نیا بھی سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔