آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز  سے قبل  عبداللہ شفیق  بیمار پڑ گئے

211

 میلبرن :آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی  اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق بیمار ہوگئے، پاکستانی اوپنر نے ہلکے بخار کی وجہ سے احتیاط کرتے ہوئے  پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، بہت جلد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق    ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ شفیق کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، جلد صحت یاب ہوکر وہ کرکٹ کے میدان میں جلوہ افروز ہونگے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، عرفان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رف اور محمد حسنین کے نام شامل ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔