سکھر (نمائندہ جسارت) پریس کلب اور ایس یوجے سمیت دیگر ذیلی صحافتی تنظیموں کی جانب سے نصف صدی کے دوران اپنی خدمات انجام دینے والے مرحوم و شہید صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں 5 نومبر کو منعقدہ تقریب ’’ہم نہ بھولیں گے‘‘ کے بھرپور انعقاد اور اسے تاریخی و یادگار بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، تقریب کی بھرپور انداز میں کوریج کے لیے میڈیا کمیٹی کا اجلاس پریس کلب میں میڈیا کمیٹی کے ہیڈ جمیل مغل کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے صدر آصف ظہیر لودھی، ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار اور سیکرٹری جنرل احقر رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں تقریب کی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کوریج کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور میڈیا کے تینوں پلیٹ فارمز پر کوریج کے لیے ارکان کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اس موقع پر صدر پریس کلب آصف ظہیر لودھی، ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار، سیکرٹری جنرل احقر رضوی، میڈیا کمیٹی کے ہیڈ جمیل مغل، جلال بھیو، فیصل آرائیں، اسحاق کھوسو، جواد شاہ، اظہر دایو، یار محمد سومرو، انس ملک، عدنان شیخ، عمران شیخ، ناصر جعفری، سکندر چاچڑ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے 5 نومبر کو ہونے والی تقریب کو تاریخی اور یادگار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔