ـ14نومبر کو عوام ترازو کو کامیاب بنائیں‘مرزا فرحان بیگ

111
امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ یوسی 6 لانڈھی ٹائون کے وائس چیئرمین کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں امیدوار عبدالرحمان کے انتخابی دفتر کا دورہ کررہے ہیں

کرا چی(پ ر)14نومبر کو یوسی چھ لانڈھی ٹاؤن کے عوام وائس چیئرمین کی نشست کیلیے جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرحمان کو کامیاب بنائیں۔عبدالرحمان کی کامیابی سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے یوسی چھ لانڈھی ٹاؤن کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرحمان کے انتخابی دفتر کے دورے اور عوام سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ناظم انتخاب حسیب احمد خان،یوسی چیئرمین اسرار احمد صدیقی، نادر علی خان لودھی،کونسلر اقبال احمد،امجد لودھی،حیدر عباسی ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ لانڈھی کی عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور لانڈھی ٹاؤن کی دس میں سے دس یونین کونسل جماعت اسلامی نے ہی کامیابی حاصل کی ہیں۔انشاء اللہ 14نومبر کو جماعت اسلامی کا امیدوار عبدالرحمان بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرینگے اور عوام جیت کے نشان ترازو کو ووٹ دے کر کامیاب بنائینگے۔