ـ4نومبر کے آپریشن کوروکاجائے ،تاجران متاثرین متحدہ مارکیٹ نیو کراچی

117

کراچی (اسٹا ف ر پورٹر)تاجران متاثرین متحدہ مارکیٹ نیو کراچی کے ایم سی 7000 کے نائب صدر مبین اورجنرل سیکرٹری حکیم عبدالرحمن نے کہاہے کہ کے ایم سی 7000شاہراہ پر کوئی میگا پروجیکٹ نہیں ہے۔ مذکورہ مارکیٹ کے انہدام سے انسانی المیہ جنم لے گا لوگ بھوک افلاس کے باعث خودکشیاں کرنے پرمجبور ہونگے ۔ان کاکہناتھاکہ مہنگائی کے اس دور میںتاجروںکوبے روز گار کرنے سے اکیلے تاجر برادری متاثرنہیں ہونگے لیکن ہمارے سا تھ جوڑے 50000ہزار خاندان متاثر ہونگے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس مسئلے کے حل کیلئے تاجران سے مذاکرات کیے جائیں۔ ہم صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، آرمی چیف عاصم منیر ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر بلدیات سندھ، میئر کراچی اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں اورجو چار نومبر 2024کو جو آپریشن کیا جارہا ہے برائے مہربانی اسے روکا جائے تاجر برادری اوران کے ساتھ جوڑے خاندانوںکوخودکشیوںسے بچایاجائے ۔