لاہور (نمائندہ جسارت) اے ٹی سی لاہور نے پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ہفتہ کو اے ٹی سی لاہور کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عدم پیشی پر فیصلہ سناتے ہوئے حماد اظہر، مراد سعید،میاں اسلم اقبال، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے پولیس کو تمام ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔