وزارت صنعت و پیداوار  کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز کو بند نہ کرنے کا اعلان

87

اسلام آباد: وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز کو بند نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو کا کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے کسی ملازم کو برطرف کرنے کا کوئی امکان نہیں،ملازمین کے حقوق کا مناسب تحفظ کیا جائے گا، اس حوالے سے اقدامات کررہےہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کامزید کہنا تھا کہ  بی آئی ایس پی کے لیے دی گئی تمام امدادی رقم مستحقین میں تقسیم کردی گئی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت دیگر ملازمین کے لیے بھی ہم ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبے تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں، جس کی وفاقی حکومت نے تردید کرتےہوئے کہا کہ اس کے ملازمین کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔