خیبر پختونخوا: مین ٹرانسمیشن لائن گرنے سے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق

299
transmission line collapsed

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بچوں پر گرنےکے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ بچے کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ان پر گرگئی ،یہ دلخراش واقعہ ٹانک کے نواح میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے چاروں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔