خیبر پختونخوا: گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق،6زخمی

242
the vehicle fell into the ditch

بونیر:  خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو بونیر کے علاقے ڈوما چغرزی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں میں 7 افراد جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔