پنجاب سے ڈینگی کے مزید 141 مریض رپورٹ

137

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 118 ،اٹک اور لاہور سے 4 ،چکوال اور وہاڑی سے 3 , بہاولپور،سیالکوٹ،فیصل آباد،چنیوٹ ،میانوالی،پاکپتن اور ساہیوال 1  ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 5897 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں