ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد اپ لوڈ کرنیوالے ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک

129
uploading immoral content on Tik Tok

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فحش اور توہین مذہب مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیراخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں جس پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔ مذہب کے خلاف 2 ہزار 463 پوسٹس اپ لوڈ ہوئیں جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کیا گیا جس پر 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس(ٹیوٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا جس میں سے 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک کے 1 لاکھ 47 ہزار 579، انسٹاگرام پر 22 ہزار 357، اسنیک ویڈیو پر 6 ہزار 728 268، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 25 ہزار 600، یوٹیوب کے 53 ہزار 162، ایکس پر 53 ہزار 842 لنکس بلاک کے گئے۔