مکوآنہ ( این این آئی ) پاکستان تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آجگاہ بن گیا ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے تین کروڑ روپے سے زائد کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا‘ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اْڑے ، جبکہ پولیس کے شعبہ انوسٹی گیشن کی کارگردگی صفر جمع صفر، سی پی او اور آر پی اوفیصل آباد نوٹس اور حکم کاغذی کارروائی تک محدود ، سینئر صحا فی مقبول احمد لو دھی کے گھر جڑا نوا لہ میں ہو نے والی ایک کروڑ روپے زائدمالیت کی ڈکیتی کے ملزمان کا پو لیس تین ماہ بعد بھی سراغ لگا نے میں نا کام ، فیصل آباد پو لیس نے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجا ب اور آئی جی پنجا ب کے احکا ما ت کو ہوا میں اڑا دیا تفصیلات کے مطابق 30جولائی2024 کو نیوز ایجنسی کے بیور چیف سینئر صحافی مقبول احمد لودھی کے گھر جڑانوالہ کے علاقہ میونسپل کالونی میں دن دیہاٰے چار مسلح ڈاکو اس و قت داخل ہوئے جبکہ گھر میں مستری اور مزدور کام کررہے تھے مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں موجودخواتین کو قتل کرنے کی دھکمیاں دے کر گن پوئٹ پر ایک کمرہ میں بند کردیا،مسلح ڈاکو گھر میں تقریبا ڈ یڑھ گھنٹے تک لوٹ مار کرکے لاکھوں روپے زیورات،موبائل فون،نقدی دیگر قیمتی سامان کے ساتھ جاتے ہوئے مستری اور مزدور کی موٹرسائیکلیں بھی لے گئے،خواتین اور مستریوں کو تشدد کا نشا نہ بنا یا گیا تھا اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز اور آئی جی پنجا ب ڈا کٹر عثما ن انور نے ملزما ن کو ایک ہفتہ میں گرفتار کر کے ما ل مسروقہ برآمد کر نے کی ہدایت کی تھی،مگرفیصل آباد پو لیس نے وزیر اعلیٰ پنجا ب اور آئی جی پنجا ب کی احکا ما ت کو ہوا میں اڑا دیا، پو لیس تا حا ل ڈکیتی کے ملزما ن کا سرا غ لگا نے میں مکمل طو ر پر نا کا م ہو چکی ہے، تھانہ صدر کے علاقہ 214 رب ڈھڈی والا کے وارث علی کا 12سالہ بیٹا فیضان اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کا رہائشی جنید خان گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان اغواء کر کے فرار ہو گئے‘ پولیس مصروف تفتیش ہیچوک کے قریب افضل علی سے جھپٹا مار کر فون‘ کچہری بازار کے باہر صالح سے سوا لاکھ روپے‘ بھوآنہ بازار کے قریب توصیف سے 60ہزار روپے‘ اے بی سی پل کے قریب ندیم سے 60ہزار روپے‘ بائو والا گلی نمبر18کے عبدالرحمن کی دکان لوٹ لی‘ نڑوالا روڈ پر قائم دین سے نقدی‘ فون سے محروم کردیا ہے۔