پشاور(آئی این پی )مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی وفد کے ہمراہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈی جی سید وقاص علی شاہ سے تنخواہ کیلئے ملاقات ٗ 5 نومبر تک تنخواہ اور پنشن جار ی کرنے کی یقین دہانی ٗ مزدواتحاد نے5 نومبرکو تنخواہیں اور پنشن جار ی نہ کرنے کیخلاف 6 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ٗ 6 نومبر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا ٗ کیپٹل میٹروپولیٹن کی ملازمین کی تنخواہ ایک دفعہ پھر لٹک گئی ٗ غریب ملازمین مایوس ٗ پچھلے ما ہ کے یوٹیلٹی بلز بھی جرمانے ہوگئے جبکہ اس ماہ بھی مشکلات کے شکار ہیں ٗتفصیلات کے مطابق آج یکم نومبر کوبھی کیپٹل میٹرو پولیٹن کے ملازمین او ر پنشنرز بینک گئے لیکن انکی تنخواہیں اور پنشنز جاری نہیں ہوئے جسکی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز مایو س چھاگئی ٗ اکثر ملازمین کے بچے صبح ناشتے کے بغیر اسکول گئے ٗ بروز جمعۃ المبارک مزدواتحاد کے چیئرمین قیصرباچہ ٗ صدر شا ہ مغل ٗ جنرل سیکرٹری فضل محمود ٗ سیئنر نائب صدر بلال فیض ٗحنیف لالہ ٗصاحبزادہ بد ر منیر ٗ فیاض ٗسعد اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سید وقاص علی شا ہ سے ملاقات کیں اور تنخواہ کے حوالے سے بات چیت کیں اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر قاری فخر الاسلام بھی موجودتھے ٗ اس موقع پر مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے ڈی جی کو ملازمین کے مسائل کے حوالے سے بتایاکہ آج یکم نومبر ہیں اور ملازمین تنخواہ مانگ رہے ہیں کیونکہ انکے پاس تنخواہ ختم ہوگئی ہیں اور گھر وںمیں راشن بھی ختم ہوگیا جبکہ ملازمین نے پچھلے ماہ کے یوٹیلٹی بلز بھی ادا نہیں کئے بلکہ اس دفعہ ڈبل بلز بھجوائے گئے ہیں جو اس دفعہ داخل کرنا ضروری ہیں لہٰذا ملازمین بہت پریشا ن ہیں جبکہ پنشرز کو بھی یہی مشکلا ت ہیں لہذا ملازمین کو تنخواہ اور پنشن فوی جاری کی جائے جس پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سید وقاص علی شاہ نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشرز جلد سے جلد جاری کئے جائیں ان شاء اللہ 5 نومبر بروز منگل تک جاری کردینگے لہذا صبر و استقامت سے کام لیں اللہ گواہ کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن بروقت جاری کرسکیں اور ملازین کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں بعد ازاں مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیاجس میںرہنمائوں نے کہاکہ پانچ نومبر تک تنخواہیں جاری ہوجانا خوش آئند ہے لیکن اگر پانچ نومبر کو بھی تنخواہ جاری نہ ہوئی تو پھر کیاکرینگے جس پر مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر با چہ نے 6 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں وہ آئندہ کی حکمت عملی کیلئے فیصلے کرینگے ۔ مزد وراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہاکہ ملازمین کے مشکلاسے بخوبی واقف ہوںملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔