گوادر،ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان کا اظہارتشکر

30

گوادر (نماہندہ جسارت) ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عمران ابراہیم بنگلزئی کا پاکستان کوسٹ گارڈز جیونی سے اظہار تشکر محکمہ فشریز بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عمران ابراہیم بنگلزئی نے پاکستان کوسٹ گارڈز جیونی کی جانب سے مورخہ یکم نومبر کو غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث سندھ سے تعلق رکھنے والے ٹرالر کو کارروائی کرتے ہوئے پکڑنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اور باقی سمندری ادارے بھی غیر قانونی ٹرالنگ روکنے اور ماہی گیروں کو تحفظ دینے میں محکمہ فشریز سے تعاون کرتے رہیں گے ۔