سکھر ،ڈسٹرکٹ کونسل آفس سے متصل نادرا آفس بحال

48

سکھر(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ کونسل آفس سکھر سے متصل نادرا آفس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چیئر مین سید کمیل حیدر شاہ اور ڈی جی نادرا عامر علی خان نے افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر شہر میں نادرا سینٹر کا دوبارہ قیام شہریوں سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک کی تکمیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا سینٹر شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے لوگوں کو وہاں تک جانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا تین چار ماہ قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین نادرا نے سکھر کا دورہ کیا اور پاسپورٹ آفس و نادرا آفس کے دورے کے موقع پر لوگوں نے سینٹر کے دور ہونے کی وجہ سے درپیش مشکلات کا ذکر کیا تھا جس پر وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین نادرا نے شہر میں جگہ دینے کی گزارش کی تھی تاکہ وہاں پر سینٹر بنا کر لوگوں کو سہولت دی جا سکے جس پر ہم نے کئی جگھوں کا وزٹ کیا بلا آخر اس کو ڈسٹرکٹ کونسل کی عمارت میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر پہلے بھی نادرا کا سینٹر تھا اس نئے سینٹر نے آج ہی سے کام کرنا شروع کردیا ہے لیکن سکھر کے عوام کے لیے خوشخبری کی بات ہے کہ اس نئے سینٹر میں آئرس کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے آنکھوں اور چہرے سے بھی شناخت کی جاسکتی ہے اس سینٹر کے قیام کے بعد اب لوگوں کو کرایہ کرکے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔