گوادر ،سمندرمیں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکال لی گئی

32

گوادر (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز گوادر کے سمندر میں دوران کام گرکر ڈوبنے والے نوجوان ماہی گیر کی نعش مسلسل 48 گھنٹوں کی کوشش اور آپریشن کے بعد بالآخر سمندر سے نکالی گئی۔ نوجوان صابر نامی ماہی گیر کی نعش کو سمندر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان کی نعش کو سمندر سے ریسکیو کرنے میں محکمہ فشریز ، پاک نیوی ، کوسٹ گارڈ اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔