گاؤں بختیار مری اور دریا خان ناہیوں میں پولیو کے خاتمے کی کاوشیں کامیاب

21

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گاؤں بختیار مری اور دریا خان ناہیوں تعلقہ ٹنڈو جام میں پولیو کے خاتمے کی کاوشیں کامیاب، گاؤں بختیار مری اور دریا خان ناہیوں میںانسداد پولیو کی جنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ماری اور ناہیوں برادری کے بزرگوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے قائم ہونے والے سیشن کے بعد 105 سخت انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری کیسز کاکامیابی سے پتہ لگا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ انکاری والدین کو آمادہ کرنے کے لیے ڈی سی حیدرآباد زین العابدین میمن کی سربراہی میں محکمہ صحت کے افسران، کمیونٹی سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اہم کردار رہا۔ ڈی سی کے مطابق کامیابی پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کاوشوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔