طالبان نے پی ٹی آئی کے بیلٹ باکس بھرے تھے، ایمل ولی

34

چارسدہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کاکہنا ہے کہ عام انتخابات میں دہشت گرداور طالبان نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے بیلٹ بکس بھرے تھے۔ انہوں نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کیا۔اس موقع پرجے یو آئی رہنما محمد احمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر ایمل ولی خان کاکہناتھا کہ صوبے کے وسائل تخت پنجاب کی جنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،علی امین گنڈاپور ڈائیلاگی وزیر اعلیٰ ہے،صوبے میں کوئی ایک پروجیکٹ دکھائے،خیبر پختونخوا صوبہ تقریباً 1800 ارب روپے کا مقروض ہے،پی ٹی آئی کی حکومت یہ قرضہ2800ارب روپے تک پہنچائے گا۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہاکہ پختونوں کو عمران خان کو جیل سے نکالنے کے پیچھے لگایا گیا ہے۔