لاہور ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مستونگ میں دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بچوں سمیت دیگر شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میںآئے روز دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، حکمرانوں کی توجہ عوام کو تحفظ دینے اور ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے آئینی ترامیم کے ذریعے اپنے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے، ظالم اشرافیہ نے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے ، 7 دہائیوں سے یہی ظلم جاری ہے، ملک میں مجموعی طور پر مایوسی کی فضا قائم ہے۔