اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے20 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیوکی تصدیق ہوئی ہے۔ حیدرآباد، لاہور، جامشورو، کراچی سینٹرل، ساؤتھ اور قنبر، اسلام آباد، راولپنڈی، پشین، لکی مروت نوشکی، کوئٹہ، ژوب، پشاور، ڈی آئی خان اورمیانوالی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق20 اضلاح میں26 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ اسلام آباد کے2 علاقوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق لاہور کے 2 علاقوں سمیت دیگر اضلاع کے 1،1 علاقے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی ،اٹک اور میانوالی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔ مجموعی طور پر 74اضلاح پولیو وائرس سے متاثر ہیں۔ قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو کے ماہرین نے کہا کہ پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے 5سال تک کے بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔