اسلام آباد(آن لائن)بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف صارفین نے نیپراکو شکایات لگادیں۔ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات اور حل کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق ستمبر تا اکتوبر بجلی کمپنیوں کے خلاف12ہزار938شکایات درج کرائی گئیں۔ لیسکو کے خلاف سب سے زیادہ 3ہزار 588شکایات درج کرائی گئیں جبکہ فیسکو کے خلاف 2302، میپکو کے خلاف 2177اور کے الیکٹرک کے خلاف 1268شکایات درج کرائی گئیں۔نیپرا کے مطابق 1262شکایات نمٹا دی گئیں، گیپکو کے خلاف 1410، آئیسکو کے خلاف 736شکایات درج کرائی گئیں۔نیپرا میں
ٹیسکو کے خلاف ایک شکایات بھی درج نہیں کرائی گئی۔نیپرا دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر بجلی صارفین کی 12ہزار 490شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔