اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے شہر قائد سمیت ملک کے مزید 5 بڑے شہروں کے لیے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیے جبکہ 45 شہروں کے لیے ریٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، سرگودھا اور گوادر میں غیر منقولہ پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔ ایف بی آر نے کراچی کی مختلف رہائشی بستیوں سے پوش ہاؤسنگ سوسائٹیز تک مختلف اوپن اور رہائشی پلاٹس کے نرخ 700 روپے فی مربع فٹ سے 15 ہزار روپے فی مربع فٹ تک مقرر کیے ہیں۔