لاہور (آن لائن) حکومت نے پاکستان پوسٹ میں بجلی کے بلز کروانے پر پابندی عاید کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ نے 40 ارب روپے سے زائد کے یوٹیلیٹی بلز کلیئر نہیں کیے، یہ بل بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکوز)، کے الیکٹرک سمیت دیگر
خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے جمع کیے گئے تھے۔دوسری جانب تمام سرکاری پاور کمپنیوں کی حکومتی محکموں کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے دوران، نجی پاور یوٹیلیٹی کمپنی کے الیکٹرک نے وفاقی اور صوبائی اداروں سے اربوں روپے کے طویل بقایاجات کی جلد ادائیگی کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے مداخلت کی درخواست کردی۔