پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

28

ہانگ کانگ (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ٹیم روایتی حریف بھارت کو6 وکٹوں سے ہرا کر ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی ہے۔ ہانگ کانگ سپر سکسز کے گروپ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا بھارت کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کیلئے 120رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روبن اوتھاپا نے 31، کیدار جادھو 8 رنز بناسکے، بھرت چپلی نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، منوج تیواری نے 17رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔گرین شرٹس نے بھارت کی جانب سے ملنے والا 120 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے محض 5ویں اوور میں حاصل کر لیا۔آصف علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے 55رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ محمد اخلاق 40 اور کپتان فہیم اشرف نے 22 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔