کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید4 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں سندھ رعنا کرکٹ کلب نے کراچی بادشاہ کرکٹ کلب کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔کراچی بادشاہ کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد لقمان نے 37 شہازیب جیلانی نے 23 رنز بنائے۔ محمد عا طف نے 27 رنز دیکر 4 جبکہ ارسلان خان اور شہر یار خان نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سندھ رعنا کرکٹ کلب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 161 رنز بنا لئے۔ طا ہر پٹھان نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 54، شہر یار خان نے 38 اور محمد عا طف نے 27 رنز بنائے۔ محمد عدنان اور محمد لقمان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں نیو نیسٹ کرکٹ کلب نے کراچی ویسٹ کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی ویسٹ کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اوساما نے 39، محمد غفران نے 27 رنز بنائے۔ فضل الرحمان اور علی احسن نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیو نیسٹ کرکٹ کلب نے ایک وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بنا لئے۔ نعیم احمد نے 9 چوکوں 8 چھکوں کی مد د سے 98 اور فضل الرحمان نے 36 رنز بنائے۔