عظیم کرکٹر اور سابق کپتان ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کا حصہ بن گئے

100

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ترجمان کے مطابق ایشین بریڈ مین کو اسٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ پی سی بی کیگورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا، ظہیرعباس کو موجودہ ممبر معراج محمود کی جگہ نامزد کیا گیا ہے، ان کی گورننگ بورڈ میں اسٹیٹ بینک کے موجودہ ممبرکی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی سمیت گورننگ بورڈ کے اراکین کی تعداد 12 ہے۔ کرکٹ کے میدان میں بے شمار کارہائے نمایاں انجام دینے والے ظہیر عباس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کے منصب پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ماسٹر بیٹر ظہیر عباس پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بھی ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میں 12 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 سنچریاں اسکور کیں۔ ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے ایشیا کے واحد کرکٹر ہیں۔ سابق کپتان کو 2020 میں آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا تھا۔